یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق سرکاری و نجی اداروں پر ہوگا، مراد راس

August 01, 2021

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔ ابتدائی طور پر یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ صوبے بھر میں پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے ۔ یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری، نجی سکول و دینی مدارس پر کیا جائے گا۔