راجہ بشارت کی خوشدامن انتقال کرگئیں، نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ، وزراء، آئی جی اور دیگر شخصیات کی شرکت

August 01, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی خوشدامن انتقال کر گئیں ۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، چوھدری ظہیر الدین،ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹرظفرنصراللہ ،آئی جی پنجاب انعام غنی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، سیکر ٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، سیکریٹری لیبر احمد جاوید قاضی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آصف محمود چیمہ ،جواد یعقوب ، سی سی پی او غلام محمد ڈوگر اوردیگرنے شرکت کی۔ مرحومہ سابق سینیٹر پری گل آغا کی والدہ تھیں ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔