ترکی میں آگ لگنے کے واقعات پر اردوان برہم

August 01, 2021


ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر برہمی کا اظہار کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔

واضحرہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں میں آتشزدگی کے باعث اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔