• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران نے سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مشہد میں دونوں افراد کو 4 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوری کے مظاہروں میں ان افراد کو سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کا ذمے دار قرار دیا گیا تھا۔

رواں برس جنوری کے احتجاجی مظاہروں میں شریک دونوں ملزمان کو سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائے موت دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید