پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ سے باہر

August 02, 2021


پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر بھی ٹوکیو اولمپکس میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، جی ایم بشیر دوسرے روز اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکے۔

پاکستانی شوٹر 25 میٹر ریپیڈ فائر پسٹل کے ٹاپ 6 میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے، پہلے دن 293 اسکور کرنے کے بعد جی ایم بشیر نے دوسرے دن 286 اسکور کیا۔

جی ایم بشیر نے دوسرے دن پہلی سیریز میں اچھا آغاز کیا لیکن بقیہ دو سیریز میں سلسلہ برقرار نہ رکھ سکے۔

جی ایم بشیر نے دو اسٹیج میں مجموعی طور پر 579 پوائنٹس حاصل کئے، شوٹر خلیل اختر نے اس کیٹگری میں 572 پوائنٹس حاصل کیے۔

ٹوکیو اولمپکس میں شریک دس میں سے نو ایتھلیٹ خالی ہاتھ واپس آگئے ہیں۔

پاکستان کے آخری ایتھلیٹ ارشد ندیم4 اگست کو جویلین تھرو کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔