چمکنی میں سوتن کی جانب سے چھری حملہ میں خاتون شدید زخمی

August 03, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) چمکنی میں سوتن کی جانب سے چھریوں کے حملہ میں خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔مسماۃ رابعہ نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی اپنے شوہر کے ساتھ کسی بات پر تکرا ر ہوگئی اس دوران اس کے شوہر کے حکم پر اس کے سوتن مسماۃ حناء بی بی نے اس پر چھریوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں و ہ شدید زخمی ہو گئی مجروحہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے حناء اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔