مائرہ قتل کیس: ملزمان ٹرائل کیلئے طلب

August 03, 2021

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے کیس میں لاہور کی سیشن کورٹ نے ملزمان کو ٹرائل کے لیے طلب کر لیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں پراسیکیوشن نے چالان جمع کرا دیا۔

پولیس کے مطابق مائرہ کو ڈیفنس میں رواں سال 3 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا، مائرہ کے قتل کا مقدمہ ظاہر جدون اور اس کے بھائی کے خلاف درج ہے۔