• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ قتل کیس کی تفتیش ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔

کیس کی تفتیش سی آئی اے کینٹ سے ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی ہے اور تمام ریکارڈ اور زیر حراست ملزمان کو بھی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کردیا گیا۔

 اس سے قبل تفتیش تھانہ ڈیفنس اور سی آئی اے کینٹ کے پاس تھی اور سی آئی اے ماڈل ٹاون نے ہی موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

قتل کیس میں زیر حراست کسی بھی ملزم کی تاحال باضابطہ گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کو 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین