• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں برطانوی لڑکی کا قتل، چھاپے،2 افراد زیر حراست

لاہور (نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے ڈیفنس بی فیز فائیو میں برطانوی لاء گریجویٹ لڑکی مائرہ ذوالفقار کے قتل کیس کی تفتیش مختلف پہلوئوں سے جاری ہے۔ پولیس نے اس کے موبائل فون سے ڈیٹا حاصل کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ پولیس دو افراد کو حراست میں لے چکی ہے، مزید افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ لڑکی کے والدین ابھی پاکستان نہیں پہنچے،علاوہ ازیں مائرہ قتل کیس میں ایک نئی چیز سامنے آئی ہے جس کے مطابق مائرہ نے قتل سے 15 روز قبل ڈیفنس پولیس کو جان کے تحفظ کیلیے درخواست دی تھی۔درخواست میں ماہرہ نے اپنی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سعد امیربٹ نے کئی بار مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ 20 اپریل کو سعد امیر اسلحہ کے زور پر گلبرگ لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔تاہم پولیس کی جانب سے مائرہ کو جان کا تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔

تازہ ترین