سارہ علی خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو پریشان کردیا

August 03, 2021

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کی حالیہ ویڈیو نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ علی خان نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں ان کی ناک پر کٹنے کا نشان اور خون واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سارہ علی خان اپنے والد سیف علی خان، والدہ امریتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان سے یہ الفاظ کہتے ہوئے معذرت کر رہی ہیں کہ "ناک کاٹ دی"۔

سارہ علی خان کی ناک پر خون دیکھ کر ان کے مداح بھی پریشان ہوگئے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتے رہے۔