کراچی: سندھ حکومت کا 12موبائل ویکسی نیشن یونٹ چلانے کا فیصلہ

August 03, 2021

محکمہ صحت سندھ نے کل سے کراچی میں 12 موبائل ویکسی نیشن یونٹ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی، غربی، شرقی اور کیماڑی میں 2، 2 موبائل یونٹس چلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق تین موبائل ویکسی نیشن یونٹس ضلع وسطی میں چلائے جائیں گے جبکہ ملیر میں 1 موبائل یونٹ چلایا جائے گا۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت کے مطابق موبائل ویکسی نیشن یونٹس میں ویکسین اور رجسٹریشن سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔