• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آنے والے بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار


سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان آنے والے 6 سال کے بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

سی اے اے نے پاکستان آنے و الے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

سی اے اے کی نئی ایڈوائزری کے مطابق 9 اگست سے پاکستان آنے والے 6 سالہ بچوں کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق پاکستانی ایئرپورٹس پر 6 سال کے مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوں گے، ٹیسٹ مثبت آنے پر 6 سال سے 12 سال کے بچے گھر پر قرنطینہ ہوں گے۔

حکام کے مطابق 12سال سے زائد عمر کے مسافروں کو محکمہ صحت کے سینٹر میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

دوسری طرف ملک کے بڑے ائرپورٹس پر 3 ماہ کے لیے نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشنز تعینات کیے جائیں گے۔

وزارت صحت نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر کورونا کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین