برطانیہ: 16 سال سے زائد عمر افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کی سفارش کی ہے، سائنسی مشیر

August 04, 2021

انگلستان کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن وین ٹم نے کہا ہے کہ 16 سال سے زائد عمر افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کی سفارش کی ہے۔

لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ میںڈاکٹر جون رین اور پروفیسر وی شن لم کے ساتھ بریفنگ کے موقع پر انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دوسری ڈوز کی سیفٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اجازت دی جائیگی۔

برطانوی حکومت کے سائنسی امور کے مشیروں نے 16 سال سے زائد عمر افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ 12 سے15 برس کے بچوں کو ویکسین لگوانے کا فی الحال نہیں کہا جارہا۔

پروفیسر وی شن لم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 برس سے زائد عمر کے صرف ان بچوں کو ویکسین دی جائے گی جو خطرے کا شکار ہوں۔