حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کوئی سودابازی نہیں کرینگے‘ ڈاکٹرشہناز بلوچ

August 05, 2021

کوئٹہ( این این آئی)بی این پی کی مرکزی کمیٹی کی رکن ایم این اے پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کوئی سودابازی نہیں کرینگے قائد بلوچستان سرداراخترمینگل کی قیادت میں ہرفورم پر آوازبلند کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو نظرانداز کرنے کاسلسلہ آج بھی جاری ہے جو قابل مذمت ہے صوبہ ہر شعبے میں پسماندہ ہے وسائل سے مالا مال خطے کے عوام جدید دورمیںبھی پتھر کے دور کی زندگی بسرکررہے ہیں۔