جامعہ زکریا میں پاکستان کے پہلے مینگو کرنل آئل پراسیسنگ یونٹ کا افتتاح

August 05, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں پاکستان کے پہلے مینگو کرنل آئل پراسیسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ آم کی گھٹلیوں سے تیار کردہ آئل پراسیسنگ یونٹ کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر سعید اختر نے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ ایچ ای سی کے تعاون سے پہلاپراسسینگ یونٹ یونیورسٹی میں نصب کیا گیا جہاں آم کی گھٹلیوں کی مدد سے مینگو کرنل آئل تیار کیا ہے جو کاسمیٹکس میں استعمال کے ساتھ سردیوں میں خشک جلد کے لئے بھی انتہائی موثر ہے ۔