چار لڑکیوں میں سے ایک کو ملزم قاسم نے ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

August 05, 2021


ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا لاہور سے اغوا ہونے والی لڑکیوں کے کیس سے متعلق کہنا ہے کہ ایک لڑکی کو ملزم قاسم نے ایک لاکھ روپے میں بیچا، ایک لڑکی کا موبائل آن ہونے پر لوکیشن کا پتا چلا، لڑکیاں گھر والوں سے خوش نہیں تھیں، اس لیے گھر سے گئی تھیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکیوں کو لے جانے والے رکشوں کا سراغ لگایا گیا۔

شارق جمال نے کہا کہ 3 اگست کو ساہیوال میں شہزاد کے قحبہ خانے پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے 5 لڑکیاں برآمد ہوئیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ لڑکیاں گھر جانا نہیں چاہتیں۔

شارق جمال نے کہا کہ ملزم شہزاد کےخلاف پرچہ درج ہوا، ملزم کی بیوی دو تین مرتبہ دبئی گئی ہے، اس کو بھی دیکھ رہے ہیں۔