دل چسپ اور نصیحت آموز عرب کہاوتیں

September 04, 2021

٭…عرب کہتے ہیں کہ پانی وہیں سے پیو جہاں سے گھوڑا پیتا ہے، کیوں کہ نسلی گھوڑا ناپاک پانی کو منہ نہیں لگاتا ۔

٭…سکون سے سونا ہو تو چارپائی وہیں بچھائو جہاں بلی سوتی ہے ،کیوںکہ بلی ہمیشہ پر سکون جگہ کا ہی انتخاب کرتی ہے ۔

٭…پھل وہ کھائو جسے کیڑا کھائے بغیر چھوکر گزرا ہو ، کیوںکہ کیڑا صرف پکے پھل کو ہی تلاش کرتا ہے ۔

٭…گھر اس جگہ بنائو جہاں اژدھا دھوپ سیکنے کنڈلی مارے بیٹھا ہو، کیوںکہ اژدھا استراحت کے لئے صرف ایسی جگہ کا انتخاب کرتا ہے جو مضبوط اور پختہ ہونے کے ساتھ سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈی ہو۔

٭…پانی کے لئے کھدائی وہاں کریں جہاں پرندے گرمی سے بچنے کے لئے پناہ لیتے ہوں ، کیوںکہ جہاں پرندے پناہ لیتے ہیں وہاں پانی ہوتا ہے۔

٭…کامیابی چاہتے ہو تو سونے اور اٹھنے میں پرندوں کی روٹین اپنالو، کیوںکہ رزق کی تلاش کا سب سے مناسب وقت کا انتخاب پرندے ہی کرتے ہیں جو کامیابی کا سب سے موثر طریقہ ہے۔