آج ہے ’’کیک‘‘ پارٹی

September 04, 2021

چاکلیٹ کیک

اجزاء: میدہ ایک کپ ،انڈے دو عدد ،بیکنگ پائوڈرایک کھانے کا چمچہ ،چینی ایک کپ ،ونیلا ایسنس ایک چمچہ،بادام ،پستے اور کوکو چاکلیٹ پاؤڈر ایک چمچہ، مکھن سو گرام ۔

ترکیب : ایک پیالے میں مکھن اور انڈےڈال کر پھینٹ لیں ، پھر چینی پیس لیں او تھوڑی تھوڑی ڈال کر پھینٹتی جائیں جب آمیزہ یک جا ہو جائے تو ونیلا ایسنس شامل کردیں ۔ اب ایک دوسرے پیالے میں میدہ ،چاکلیٹ کوکو اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھے طرح ملائیں اسے انڈے کے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح یک جا کرکے اوون میں رکھ کر بیک کرلیں۔ مزیدار چاکلیٹ کیک تیار ہے۔

…کریمی کیک…

اجزا: کریم ایک پیالی، چینی ایک پیالی(پسی ہوئی)،میدہ ایک پیالی ،بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ،انڈے دوعدد ،نمک ایک چٹکی ،ہرا فوڈ کلردو چائے کے چمچے ۔

ترکیب:ایک پیالے میں کریم اور چینی ڈال کر ملائیں،پھر اس میں انڈوں کی زردیاں شامل کرکے پھینٹ لیں۔میدہ چھان کر اس میں انڈوں کا آمیزہ شامل کردیں۔ بیکنگ پائوڈر کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر کریمی آمیزے میں ڈال دیں ۔ انڈوں کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ خوب جھاگ بن جائیں،اب اسے میدے اور انڈوں کے مرکب میں شامل کرکے آمیزہ کیک پین میں ڈال دیں اور اسے اوون میں رکھ کر ۔ دوسو ڈگری سینٹی گریڈ پر اتنا بیک کریں کہ وہ سخت ہوجائے۔ کریم میں لال فوڈ کلر شامل کرکے کیک پر پھیلا دیں ۔ مزیدار کریمی کیک تیار ہے ۔

ونیلا کپ کیک

اجزا:چینی سوا کپ، ونیلا کریم دو کپ ،انڈے سات عدد، میدہ سوا کپ، مکھن سوا کپ، بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچے، کریم ایک کپ ،ہرافوڈ کلردو کھانے کے چمچے۔

ترکیب : فرائی پین میں مکھن گرم کریں۔ میدہ چھان کر گرم مکھن اس میں شامل کردیں ۔اب اس میں انڈے پھینٹ کر ڈالیں ساتھ بیکنگ پاؤڈر اور چینی بھی شامل کر لیں۔ میدہ کو اچھی طرح گوندھ لیں۔ اوون سانچے کے مطابق بیل کر سانچے میں ڈالیں ۔اس پر ونیلا کریم لگا کر اوون میں تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ سجاوٹ کے لیے تھوڑی سی کریم میں ہرافوڈ کلر ملالیں۔ مزیدار ونیلا کپ کیک تیاری ہے ۔