• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی، امارات اور مصر کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں

انقرہ(جنگ نیوز )ترکی مصر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کر سکے۔امریکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولت چووشولو نے کہا ہے کہ ان کا ملک تعلقات بہتر کرنے کے لیے ’مثبت اقدامات‘ کر رہا ہے۔ انقرہ میں ترکی اور مصری حکام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور چل رہا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’وزارت میں ہمارے دوست ملاقات کر رہے ہیں، اگر میٹنگ کے بعد ہم نے مشترکہ فیصلہ کر لیا تو ہم ایک سفیر تعینات کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

تازہ ترین