یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے کا اشارہ دے دیا۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایران کے سمجھوتا کرنے کی صورت پر اس پر عائد پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں۔
یورپی یونین کے اجلاس میں کسی ملک نے پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت نہیں کی، جرمن چانسلر نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کا امکان بھی مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں فوری شمولیت ممکن نہیں، مگر اس کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے ایک عمل تجویز کیا گیا ہے۔