امریکی حکومت پر افغان انخلاء کا ’’کریڈٹ‘‘ چرانے کا الزام

September 08, 2021

واشنگٹن(اے ایف پی) افغانستان میں پھنسے ٹیکساس کے ایک خاندان کے کابل سے انخلاء کے بہادر منتظمین نے منگل کوکہاہےکہ امریکی حکومت نے افغان انخلاء کی کامیابی کا ’’کریڈٹ‘‘ چرایا ہےباجود اسکےکہ اس نے افغانستان سے انخلاء میں انکی انتہائی کم مدد کی۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق ریپبلکن کانگریس ارکان مارک وین مولن اور رونی جیکسن نے پیر کوایک ایسی خاتون اور اس کے 3بچوں کے افغانستان سے انخلا میں مدد کی جو امریکی فوج کے انخلاء کے بعد وہاں تنہا رہ گئے تھے۔مولن نے غیرملکی میڈیا کو بتایاکہ امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں موجود سفارت خانے سے دراصل کہا کہ ہماری کسی بھی طرح مدد نہ کی جائے۔اوکلاہوما کے نمائندے نے کہا کہ یہ مشن دو ہفتے قبل شروع ہوا تھا جب مریم نامی خاتون کے بارے میں اس اور جیکسن سے خاتون کےحوالے سے رابطہ کیا گیا تھا اور اس نے اس خاندان کی کابل سے آخری پروازوں کے ذریعے انخلاء کی کوشش کی تھی تاہم محکمہ خارجہ کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی گئیںاور کابل ایئر پورٹ پرانکا راستہ روک دیا گیا۔