ملتان (نمائندہ جنگ) ریلویز نے تمام ریلوے اسٹیشنز کو ویکسی نیشن زون بنانےکا فیصلہ کیا ہے، تمام ریلوے مینجمنٹ اور رننگ اسٹاف کو باقاعدہ ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت بھی کر دی گئی، 15 ستمبر 2021 تک ویکسین کی کم از کم سنگل ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل دوسری ڈوز ٹرین اسٹاف اور اسٹیشن حدود عملہ کو لگوانا ضروری ہو گا، 17 سال تک کی عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی چیکنگ کا عمل یکم اکتوبر کے بعد سے ہو گا، پاکستان ریلوے نے این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں ریلوے اسٹیشنز کی حدود میں مسافروں کی آگاہی کے لئے پوسٹر اور بینر آویزاں کردیئے، ریلوے انتظامی عملہ اور اسٹاف کو بغیر ویکسی نیشن کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔