افغانوں کو تنہا نہ چھوڑیں! انسانی حقوق گروپ ’’دی ایلڈرز‘‘ کی اقوام متحدہ سے اپیل

September 08, 2021

اقوام متحدہ(اےایف پی) انصاف اور انسانی حقوق کے گروپ ’’دی ایلڈرز ‘‘کی چیئرمریم رابنسن نےمنگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی خواتین اور بچوں کو تنہا نہ چھوڑے ،انہوں نے بیجنگ اور ماسکو سےبھی مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے طالبان حکمرانوں پر دباؤ ڈالیں۔آئرلینڈ کے سابق صدر رابنسن نے عالمی امن اور سلامتی سے متعلق کونسل کے اجلاس کو بتایاکہ ’’خواتین کے حقوق مغربی حقوق نہیں ہیں‘‘،یہ بنیادی انسانی حقوق ہیں جنہیں ان افغان خواتین نے ہماری ثقافتی اقدار کے مطابق دوبارہ حاصل کیا تھا۔