سعودی کابینہ کی حوثیوں کے حملے روکنے کیلئے جلد ضروری اقدامات کی تجویز

September 08, 2021

ریاض (جنگ نیوز )سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے جارحانہ حملے روکنے اور بین الاقوامی قوانین و روایات کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے جلد ضروری اقدامات کیے جائیں گے،کابینہ نے اس عزم کا اظہار شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس میں کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے سول تنصیبات اور شہریوں پر جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے اور روکنے کے سلسلے میں عرب اتحاد برائے یمن اور سعودی فضائی دفاعی نظام کی استعداد پر قدرو منزلت کا اظہار کیا ہے۔