جھوٹا مقدمہ کروانے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی: IG پنجاب راؤ سردار

September 08, 2021


نئے آئی جی پنجاب پولیس کا عہدہ سنبھالنے والے راؤ سردار علی خان نے وارننگ دی ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

آئی جی پنجاب کا منصب سنھبالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے ساتھ تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہراسانی کے واقعات کے خلاف قانون فوری طور پر حرکت میں آئے گا، بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو کم سے کم کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمے میں کسی قسم کی گروپ بندی کی اجازت نہیں، کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک سب کی ڈیوٹی متعین ہے۔