آئرلینڈ میں کتے نے خواتین کا کرکٹ میچ رکوادیا

September 11, 2021


آئرلینڈ میں ہونے والے خواتین کے کرکٹ میچ کو کتے نے آکر رکوادیا۔

ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں بریڈی کلب اور سی ایس این آئی کا میچ جاری تھا کہ اچانک میدان میں ایک کتے نے انٹری دے دی۔

خواتین کھلاڑی نے جیسے ہی شارٹ مارا اور وہ رن لینے کے لیے دوڑی تو اچانک ایک کتا میدان میں داخل ہوگیا اور گیند کو اپنے منہ سے پکڑ کر دوڑ لگادی۔

کتے کو پکڑنے کے لیے فیلڈنگ پر موجود کھلاڑی اس کی طرف دوڑی مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آیا۔

تھوڑی دیر بعد کتا خود ہی بیٹر کے پاس پہنچ گیا اور گیند تھمادی، کتے کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکا گیا اور اسے نکالنے کے بعد کرکٹ میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔