واٹس ایپ پر ایک اور نیا فیچر جلدمتعارف ہوگا

September 13, 2021

واٹس ایپ پرنئی اپ ڈیٹ کے ذریعےگوگل کے پلے بی ٹا پروگرام میں نیا ورژن .2.21.18.7 شامل کیا ہے، جس کے تحت صارفین کے لیے ایک اور انوکھا اور مفید فیچر متعارف کرایا جائے گا۔ واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اہم فیچر شامل کیا جائے گا، جس کی توثیق مارک زکر برگ اور کیتھ کارٹ کی تصدیق کے بعدہو گی۔ واٹس ایپ اب چیٹس اور گروپس کے لیے ڈِس اپیئرنگ موڈ پر کام کررہا ہے۔ یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے۔

نئی پرائیویسی سیٹنگز میں دیا جانے والا ’ ’ڈس اپیئرنگ موڈ‘ ‘کافیچر فی الحال بی ٹا ٹیسٹر کے لیے دستیاب ہے اور واٹس ایپ کی مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ میں صارفین کے لیے شامل کیا جائے گا۔ اس نئے فیچر کی بدولت نئی چیٹ خود کار طریقے سے عارضی (مخصوص مدت کے بعد غائب ہوجانے والی) چیٹس میں تبدیل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں ڈِس اپیئرنگ میسجز کا فیچر پہلے سے موجود ہے لیکن اسے ہر انفرادی یا گروپ چیٹ کےلیے الگ الگ انیبل/ ڈِس ایبل کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اب ایسا نہیں کرنا پڑے گا ۔بلکہ ڈِس اپیئرنگ موڈ میں اسی فیچر کو آگے بڑھاتے ہوئے پورے واٹس ایپ پر خودکار انداز میں لاگو کیا جائے گا۔ البتہ، جب آپ ڈس اپیئرنگ موڈ کو آن کریں گے تو نئے لوگوں کے ساتھ شروع ہونے والی چیٹ کے بارے میں ہمیشہ آگاہ کیا جائے گا۔