اداروں کی مضبوطی وقت کی ضرورت ہے، چیئر مین آر ڈی اے

September 14, 2021

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ نے کہاہے کہ اداروں کی مضبوطی وقت کی اہم ضرورت ہے۔آر ڈی اے بھی راولپنڈی شہر کی ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے ایک قانونی ادارہ ہے جس کے44 ویں گورننگ باڈی اجلاس میں راولپنڈی ماسٹر پلان کی تیاری کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) کی منظوری دے دی گئی تھی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہائوسنگسکیموں کی حیثیت آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔