راہ چلتی لڑکی کوزبردستی گاڑی میں ڈالنے کی اطلاع پرپولیس پہنچ گئی معاملہ میاں بیوی کی ناچاقی کا نکلا

September 14, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راہ چلتی لڑکی کو پررونق سڑک سے زبردستی اٹھاکرگاڑی میں ڈالنے کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی ۔پولیس کے مطابق پیرکی رات ریسکیو15پرکال کی گئی کہ ملک آبادکے قریب ایک کیری ڈبہ میں سواربعض نامعلوم افراد ایک لڑکی کواغواکرکے لے گئے ہیں جس پرپولیس موقع پرپہنچ گئی،ایس ایچ اونیوٹاؤن انسپکٹر مرزا جاویدنے بتایاکہ پولیس فوری طور پرموقع پرپہنچی پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہواکہ معاملہ میاں بیوی میں ناچاقی کاہے بعد ازاںمذکورہ لڑکی نے بتایاکہ وہ میاں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کراناچاہتی ۔