13 گھنٹے ہارر فلم دیکھیں اور 2 لاکھ انعام پائیں

September 14, 2021

ایک کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی 13 گھنٹوں تک ہارر فلم دیکھے گا اسے 1300 امریکی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے) سے زائد دیے جائیں گے۔

یہ دلچسپ اسکین فنانس بز نامی ایک ویب سائٹ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

اس کا مقصد ہارر فلم کے دوران بڑے اور چھوٹے بجٹ پر بنی فلموں سے ایک انسان کے دل پر پڑنے والے اثرات اور دل کی دھڑکن کا علیحدہ علیحدہ ڈیٹا جمع کرنا ہے۔

اس کے لیے جس شخص کا انتخاب کیا جائے گا اس کے دل کی دھڑکن فٹ بٹ ڈیوائس کے ذریعے نوٹ کی جائے گی۔