آن لائن بلی آرڈر کرنا فرانسیسی جوڑے کو مہنگا پڑ گیا

September 15, 2021

فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے بلیوں کی مہنگی ترین اقسام کی ایک پالتو بلی آن لائن آرڈر کی، آڈر موصول ہونے پر جوڑا دنگ رہ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فرانسیسی جوڑے نے ’سوانح کیٹ‘ نامی ایک مہنگی نسل کی پالتو بلی کا آن لائن آرڈر دیا، کمپنی نے جوڑے کو پالتو بلی بھیجنے کے بجائے چیتے کا بچہ بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بلی کی قیمت تقریباً 6000 یورو تھی۔

فرانسیس جوڑے کا میڈیا سے گفتگو کے دوران بتانا تھا کہ ’آن لائن آرڈر کی گئی بلی کے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے کے بعد اُنہیں شک ہوا کہ یہ بلی نہیں ہے، بلی کو فوراً جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر معلوم ہوا کہ یہ بلی نہیں بلکہ چیتے کا بچہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی ہی نوعیت کے اس منفرد واقعے کا حکام تک پہنچنا تھا کہ پولیس کی جانب سے اس جوڑے سمیت 9 افراد کو جانوروںکو قید کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔