کابل کے بینکوں میں شہریوں کا زبردست رش لگ گیا

September 15, 2021

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بینکوں میں شہریوں کا رش لگ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں صرف ایک ہزار افغانی روپے ہی نکال سکتے ہیں، رقم نکلوانے کے لیے ایک دن پہلے نام درج کروانا پڑتا ہے۔

دوسری جانب پنج شیر میں طالبان نے شہریوں سے اپنے گھروں کو واپس آنے کی اپیل کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مقامی طالبان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے، افغان شہری گھروں کو واپس آسکتے ہیں۔