• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12کمرشل دوکانیں، 2کار کیریئر سروس شوروم، 1کوکا کولا گودام اور 2غیر قانونی کمرشل دکانیں مسمار کر دیں۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بہاولپور بائی پاس روڈ پر عدیل شہزاد کی 3دکانیں، بہاولپور روڈ نزد وسیب ہوٹل ملک ناصر اعوان اور بابر انصاری کی 6دکانیں، بہاولپور روڈ پرجاوید اقبال کی 3دکانیں، بہاولپور روڈ نزد وزیر آباد خلیل احمد اور مبشر خلیل کا کار کیریئر، بہاولپور روڈ نزد وزیر آباد محمد گلزار کا کار کیریئر، دنیا پور روڈ حاجی شوکت کا کوکا کولا گودام اور بہاولپور روڈ نزد شہباز پٹرولیم محمد جاوید اور محمد جمشید کی 2غیر قانونی کمرشل دکانیں اور جمشید عباس بہاولپور روڈ نزد وزیر آباد کی دوکانات کی بنیادیں مسمار کر دی جبکہ 1غیر قانونی تعمیر شیڈ کو گرا دیا اور 3 موقع پر جاری تعمیراتی کام کو رکوا دیا گیا۔
تازہ ترین