ساتھی اداکاراؤں کی جلد شادی کے حوالے سے عثمان مختار کا کیا کہنا ہے؟

September 16, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے۔

اپنے متعلق مشہور اس بات کے حوالے سے اداکار کا کہنا ہے کہ اگر کبریٰ خان کی شادی ہوتی ہے تو انہیں اپنے ساتھ کام کرنے والی ہیروئنز کی جلد شادی ہوجانے پر یقین ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ عثمان مختار آج کل ڈرامہ سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں کبریٰ خان اور ماہرہ خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اگر اُن کے ساتھ کام کرنے والی چار سے پانچ اداکاراؤں کی شادی ہو جاتی ہے تو پھر تو وہ یہ کاروبار شروع کردیں گے کہ میرے ساتھ تصویر لیں اور آپ کی شادی ہو جائے گی۔

حال ہی میں اداکار نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں کبریٰ کی شادی کے حوالے سے عندیہ بھی دیا تھا۔