پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار نے ٹوئٹر پر انٹری دیتے ہوئے تمام تر جعلی اکاؤنٹس کو فالو کرنے سے خبردار کردیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پہلے ٹوئٹ میں کہا کہ بالآخر میں ٹوئٹر پر آ گیا ہوں۔
اداکار نے واضح کیا کہ اس اکاؤنٹ کے علاوہ ٹوئٹر پر میرے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ ٹوئٹر پر میرے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے متعلق اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر پہلے ہی آگاہ کر چکا ہوں۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی آئی ڈی بھی دے دی ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ٹوئٹر پر انسٹاگرام جیسا نام ہی رکھنے میں مشکل درپیش تھی، ان کا انسٹاگرام پر نام ’مختار ہوں میں‘ ہے ، ایسا ہی نام انہوں نے ٹوئٹر پر بھی رکھا جس میں ان کے ایک دوست نے مدد کی۔
آج کل عثمان مختار نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکار نے خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے سے انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے ہی آواز اٹھائی تھی۔