مداح نے بازو پر مریم نواز کا نام لکھوالیا

September 16, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی خاتون مداح نے اپنے بازو پر اُن کا نام لکھوالیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سعدیہ راجپوت نامی صارف نے اپنے بازو کی تصویر شیئر کی جس پر اُنہوں نے مریم نواز کا نام لکھوایا ہوا ہے۔

سعدیہ راجپوت نے اپنے بازو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اپنے بازو پر ہمیشہ کے لیے آپ کا نام لکھوایا ہوا ہے۔‘

خاتون مداح نے لکھا کہ ’دل میں تو پہلے ہی آپ کا نام ہے کیونکہ مجھے آپ سے بے پناہ محبت ہے۔‘

مداح کی انوکھی محبت دیکھ کر مریم نواز بھی خاموش نہ رہیں اور خاتون کو سراہ دیا۔

مریم نواز نے خاتون مداح کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دل کو چُھو لینے والی محبت ہے۔‘

واضح رہے کہ مریم نواز سب سے زیادہ جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متحرک رہتی ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے جہاں وہ اپنے مداح کے ٹوئٹس پر ردّعمل دیتی نظر آتی ہیں۔