چین نے ایک ارب سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل کرلی

September 16, 2021

ترجمان چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین نے عوام کو کورونا ویکسین لگانے کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

ترجمان نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین نے ایک ارب سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلی۔

ترجمان کے مطابق 15ستمبر تک چین میں کورونا ویکسین کی 2 اعشاریہ 16ارب خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔