انورمقصود کی کامیڈین اور اداکار عمرشریف کی صحت کیلئے دعائیں

September 17, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیجنڈری مزاح نگار انورمقصود کی کامیڈین اور اداکار عمرشريف کی صحت کے ليے دعائيں ۔نجی چینل سے خصوصی گفتگو ميں انورمقصود کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے اس سر زمین پر بہت احسانات ہیں، انہوں نے دکھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹيں بکھيریں۔ انورمقصود نے کہا کہ بڑے بڑے لکھاری جو نہ لکھ پائيں عمر شریف وہ زبانی کہہ جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی عمر شریف کا سايہ سلامت رکھے، اللہ تعالی عمر شريف کو جلد از جلد صحت عطا کرے ۔واضح رہے کہ عمر شریف گذشتہ کئی روزسے علیل ہیں اور کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا میں ممکن ہے۔ عمر شریف کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیرون ملک روانگی کے انتظامات کئے جائیں۔ عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے بھی ان کی صحت کے لیے سوشل میڈیا پر درخواست کی گئی تھی۔لیجنڈ اداکار عمر شریف کے علاج کے ليے امريکا جانے کي تیاری مکمل ہوگئی ہے، وفاقی حکومت نے ویزے اور سندھ حکومت نے ايئر ايمبولينس کا بندوبست کرديا۔