کوروناصورتحال تھیلی سیمیا فیلوزپربھی اثرانداز رہی،صاحبزادہ حلیم

September 17, 2021

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا کا شکار بچے بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں جن پر توجہ دینا ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے، آئندہ نسلوں کو خون کے موروثی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے تھیلی سیمیا کا خاتمہ ضروری ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تھیلی سیمیا فیلوز کی زندگی کا دارومدار چونکہ انتقال خون پر ہے اس لئے عوام خون کے عطیات دیں کیونکہ کورونا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال خصوصاً لاک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث عطیات خون میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے تھیلی سیمیا سمیت دیگر امراض خون میں مبتلا بچے متاثر ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تھیلی سیمیا کے علاج سے زیادہ اس موروثی مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پرتوجہ کی ضرورت ہے اگرعوام میں شعور اجاگر نہ ہوا تو معصوم بچے زندگی کیلئے ترستے اور سسکتے رہیںگے، عوام آگے بڑھیں اور زندگی کیلئے سسکتے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔