نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

September 17, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نوشین شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیراعلی پنجاب کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دے دیا۔

نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک تابش ہاشمی کے ویب شو ’ٹو بی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق کو کم میک اپ کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ سب سے پہلے جنک فوڈ کھانا چھوڑدیں اور غذائیت سے بھرپور غذائیں کھائیں۔

اس پر میزبان کہتے ہیں کہ آپ ظاہری شخصیت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں ، جواب میں نوشین شاہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا بس اچھی اور صحت مند غذا کے استعمال کا کہا ہے۔

اپنے اسی مخصوص مشورے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ چونکہ فواد چوہدری کی ابھی اتنی زیادہ عمر بھی نہیں ہے اور نہ ہی وہ بیمار ہیں لہذا وہ غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں تاکہ ان کی جسامت صحیح ہوجائے۔