• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی سالگرہ پر ریشم کی تصاویر وائرل

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ریشم کی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سالگرہ کی تقریب میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔


ریشم نے تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہوئے لکھا کہ ’میرے بہترین دوست فواد چوہدری کی اسلام آباد میں سالگرہ کی تقریب کے دوران لی گئی کچھ یادگار تصاویر۔‘


ریشم کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں معروف صحافیوں سمیت، سینیٹر شبلی فراز اداکارہ حرا اور ان کے شوہر مانی اور دیگر معروف شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب کے چرچے ہیں۔

وفاقی وزیر کی اہلیہ نساء حسین کی جانب سے شوہر کی سالگرہ کی پروقار تقریب کی ویڈیوز انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی جارہی ہیں۔

صارفین کی جانب سے کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے  وفاقی وزیر کے اس بڑے پیمانے پر سالگرہ منانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

خاص رپورٹ سے مزید