کروٹ پراجیکٹ، بائیوڈائی ورسٹی مینجمنٹ پلان سٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل نو

September 18, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)720میگا واٹ کےکروٹ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ بائیوڈائی ورسٹی مینجمنٹ پلان کی سٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی ۔ 9کی جگہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 13کردی گئی ہے جس کا پہلا اجلاس21ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی21اپریل2020کو قائم کی گئی تھی جس کیلئے سال میں کم از کم ایک اجلاس کرنا لازم تھا۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب کنوینر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی ، ماہرین کیساتھ ساتھ کروٹ پاور پراجیکٹ کے حکام بھی شامل ہیں۔کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ورکنگ ٹی او آرز کیساتھ ساتھ ارکان کی شمولیت و اخراج کے حوالے سے بھی غور کرے گی۔