عمران خان خطے میںامن کیلئے تاریخی کرداراداکررہےہیں،اعجازچوہدری

September 18, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خطے میں امن کے قیام کے لئے تاریخی کردار ادا کررہے ہیں جوقابل تحسین ہیں، دنیا افغانستان کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہاء نہ چھوڑے بلکہ افغان عوام کی بھرپور مدد کریں، وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے، وزیراعظم کے تاجکستان کے کامیاب دورے سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔