نیوزی لینڈ کے پاس کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، شیخ رشید

September 18, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

انہوں نے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمارے خلاف ایک ماہ سے پروپیگنڈا کررہا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا چیپٹر کلوز سمجھیں، جوکوشش کرنی تھی وہ کرلی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہیڈ آف دی اسٹیٹ سیکیورٹی دی گئی تھی۔

شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم پر باہر حملہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی ادارے کے پاس نیوزی لینڈ ٹیم کے بارے میں کوئی تھریٹ نہیں تھی۔