ٹنڈو محمد خان: 8 ماہ کی بچی کا قتل، ملزمہ چچی گرفتار

September 18, 2021

سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان کے ٹنڈو غلام حیدر تھانے کی حدود میں واقع گاؤں میں چچی نے 8 ماہ کی بھتیجی کو واٹر کورس میں پھینک کر قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، ملزمہ نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

گاؤں عبدالرحمٰن جگسی میں 8 ماہ کی بچی مقتولہ بختاور کی لاش واٹر کورس سے ملی تھی۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر بچی کی چچی کو حراست میں لیا تو خاتون نے بچی کے قتل کا اقرار کر لیا۔

ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گھریلو تنازع پر گھر کے ساتھ گزرنے والے واٹر کورس میں بچی کو پھینک کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے مقتولہ کے دادا امید علی خاصخیلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، واقعہ 16 ستمبر کا ہے۔