کراچی: گرومندر میں مبینہ مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

September 19, 2021

کراچی کے علاقے گرومندر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرومندر کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان 1 فیملی سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ فیملی میں موجود لڑکے نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی ہو گیا اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

زخمی ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کا نام انیس معلوم ہوا ہے۔