کابل، طالبان کی خواتین بلدیہ ملازمین کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

September 20, 2021

کابل (جنگ نیوز )طالبان حکومت نے دارالحکومت کابل کی بلدیہ میں ملازم خواتین کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قائم مقام میئر حمد اللہ نامونے نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ان خواتین کو بعض ایسے شعبوں میں کام کی اجازت ہو گی جہاں صرف خواتین ہی کام کر سکتی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق حمد اللہ نامونے نے بتایا کہ ان شعبوں میں ڈیزائن اور انجینئرنگ کے شعبے شامل ہیں جن میں ہنر مند ورکرز سمیت خواتین کے پبلک ٹوائلٹس کی خواتین اٹینڈنٹس شامل ہیں۔