وفاق المدارس کے انتخابات، مفتی تقی عثمانی بلامقابلہ صدر منتخب

September 20, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے،مولاناانوارالحق سینئرنائب صدر ہونگے،مولانامحمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری رہیں گے، دیگر عہدیداروں،مجلس عاملہ کے اراکین،صوبائی ناظمین،معاون ناظمین،ضلعی مسوولین اور مختلف کمیٹیوں کے اراکین کا تعین صدر اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان باہمی مشاورت سے کرینگے،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مجلس عمومی کا اہم اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں مولانا انوار الحق کی صدارت میں ہوا جس میں ملک کے ممتاز اور منتخب مدارس کے منتظمین اور علماء و مشائخ نے شرکت کی ،اس موقع پر سابق صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی رحلت کے باعث نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے صدارت کیلئے مفتی محمد تقی عثمانی کا نام پیش کیا جس کا تمام شرکاء نے بھرپور خیرمقدم کیا اور کھڑے ہوکر اسکی تائید کی، مولانا انوار الحق کو سینئر نائب صدر نامزد کیا گیا جبکہ مولانا محمد حنیف جالندھری حسب سابق جنرل سیکرٹری ہونگے ، اجلاس میں مفتی محمد تقی عثمانی،مولانافضل الرحمٰن ، مولانا انوار الحق ، مولانا حنیف جالندھری، مولانا فضل الرحیم ،مولانا سید مختارالدین شاہ،مولاناعبیداللہ خالد،مولانامفتی محمد طیب،مولاناقاضی عبدالرشید،مولانا امداداللہ، مولانا حسین احمد، مولاناصلاح الدین، مولانا سعیدیوسف، مولانا فیض محمد، مولانا ظفر احمد قاسم، مولاناارشاد احمد، مولانامشرف علی تھانوی،مولاناقاضی نثار احمد، مولانا حکیم مظہر، مولانا زبیر احمد،مولانامحب اللہ،مولانامفتی طاہر مسعود،مولاناظہور احمد علوی،مولانامفتی محمد خالد، مولانا عبدالقدوس، مولانا محب اللہ، مولانا محمدانور، مولانا عبدالمنان، مولانا عبدالمجید،مولانااشرف علی، مولانامحمدطیب حنفی،مولاناقاضی مطیع اللہ،مولاناقاری یاسین،مولانازاہد قاسمی، مولانا حامد الحق،مولانا قاری عثمان،مولانا شفیق الرحمن،مولانا الیاس مدنی،مولانا ناصرسومرو، مولانا نذہرفاروقی، مولانا عبدالمجید ہزاروی سمیت علمائے کرام ،چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، شرکاء نے وفاق المدارس کی بہتری اور خدمت کیلئے ہرممکن کردار اداکرنے کا ارادہ،باہمی اتحاد واتفاق اور اجتماعیت ویکجہتی کے ذریعے دینی مدارس اور وفاق المدارس کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔