میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرونS ملک سفر سے روک دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ افضل زیدی آج صبح ترکیہ جانے کے لیے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے۔
امیگریشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کے سبب افضل زیدی کو آف لوڈ کیا گیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان کے چیئرمین اصغر ترین نے کہا ہے کہ 1 سال کے دوران مختلف محکموں کو 22 ارب روپے کے نوٹسز بھجوائے گئے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی ادیب جاوید اختر کی گفتگو پر ردعمل دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نےکہا ہے کہ وفاق سے 4300 ارب روپے کے بقایا جات ہمیں نہیں مل رہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ میں امن قائم کرنے کےلیے اسرائیل کو وہاں سے نکالنا ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہےکہ اپیل اور کیسز تو اپنے وقت کے مطابق لگائے جائیں گے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کتب ہماری میراث ہیں، کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو بڑے پاکستان کو پالتا ہے، کراچی عالمی کتب میلے میں آ کر ایمان اور یقین تازہ ہو جاتا ہے۔
زہر خوانی سے تینوں بچے جاں بحق ہوگئے، بچوں کی عمریں سات سے ایک سال کے درمیان ہیں، جبکہ میاں بیوی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جرم ثابت ہونے پر ملزم اقبال کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ دوسرے جرم میں عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
گھوٹکی پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے جاری سرچ آپریشن کے دوران ایک مغوی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت کریم بخش کنڈرانی کے نام سے ہوئی۔
گھوٹکی میں گزشتہ ہفتے بس سے 15مسافروں کے اغواء کے بعد مختلف اضلاع کے کچے کے علاقوں میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت کے باہر گر گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 مرکزی رہنماؤں کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے کہنے پر کہیں نہیں جائیں گے، موقع ملا تو ہم اہل فلسطین کی خدمت کے جذبے کے تحت جائیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورے ملک میں نارووال کی ترقی کے چرچے ہیں۔
لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مقابلوں میں 2 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں شامل کیا جائے تو کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔