حکومت نے مہنگائی کاعذاب مسلط کیا،عوام نے مستردکردیا،امیرالعظیم

September 20, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو مسترد کر دیا ہے ۔ حکومت نے نظریہ اسلام ،نظریہ پاکستان ،ملک کے آئین ،قانون،اسلامی اخلاقی سماجی اقدارکے خلاف اقدامات اٹھا کر سابقہ حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔این اے 135 پی پی 161 کے ورکرز اور معززین علاقہ کے اعزاز میں ناشتہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی صورت میں ملک کے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط ہو گیا ہے ۔ملک کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے۔نا ئب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کے اسلامی نظریاتی اور تہذیبی وجود کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہتمام دینی قوتیں تمام سیاسی انتخابی اختلافات سے بالاتر ہو کر اسلامی نظریہ اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کریں گے۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وقار ندیم وڑائچ کو مرکزیشعبہ انتخابات کا ناظم مقرر کردیا ہے۔